الوقت - صیہونی حکومت نے تمام بین الاقوامی مطالبات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں سیکڑوں نئی رہائشی کالونیوں کی تعمیر کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے ڈپٹی میئر میر ترجیمین نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں 566 نئی رہائشی کالونیوں کی تعمیرات کے منصوبے کو ہری جھنڈی دکھا دی گئی ہے۔
اتوار کو اسرائیلی حکام نے یہ بیان ایسی صورت میں دیا ہے کہ جب گزشتہ دسمبر کے مہینے میں ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ علاقوں میں تعمیراتی کاموں کی مذمت کی تھی اور اسے فوری طور پر طور پر بند کرنے کے لئے قرارداد نمبر 2334 منظور کی تھی ۔
اس قرارداد میں غیر قانونی تعمیرات کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔ در ایں اثنا صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اپنے کابینہ کو حکم دیا ہے کہ وہ بیت المقدس میں کالونیوں کی تعمیرات کی راہ میں موجود محدویت کو ختم کریں تاکہ بیت المقدس میں کالونیوں کی تعمیرات کے سلسلے میں ہماہنگی کی ضرورت نہ پڑے۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ اب ہمیں مشرقی بیت المقدس میں کالونیوں کی تعمیرات کے لئے ہماہنگی کی ضرورت نہیں ہے، ہم جہاں بھی چاہئیں گے، بڑی تعداد میں کالونیوں کی تعمیر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقی بیت المقدس میں کالونیوں کی تعمیرات کی راہ میں موجود محدویت کو ختم کر دیا گیا ہے اور اب مغربی کنارے پر کالونیوں کی تعیرات کے لائسنس جاری کر دیئے جائیں گے۔