الوقت - پاکستان کے عوام نے دار الحکومت اسلام آباد اور ملک کے کئی دیگر شہروں میں پاراچنار کے شیعوں کے خلاف ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر اعتراض کرتے ہوئے مظاہرے کئے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد اور دوسرے شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں شریک افراد نے ملک کی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تکفیری دہشت گرد گروہوں سے مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کے شیعوں کی حمایت کرے۔
مظاہرین نے اسی طرح اسلام آباد حکومت کی بے رخی اور ملک کے شیعوں کو نظر انداز کئے جانے کے خلاف بھی نعرے لگائے۔ ان مظاہروں میں متعدد جماعتوں کے رہنما اور بزرگ مذہبی شخصیتوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ سنيجر کو پاکستان کے پاراچنار میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 25 شیعہ شہید اور 70 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے دہشت گردانہ حملے کے بعد علاقے کا دورہ بھی کیا۔ پاکستان کے شیعہ علماء اور پارٹیوں نے اس دہشت گردانہ حملے کے بعد تین دن کے عام سوگ کا اعلان کیا تھا۔