الوقت - اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بحرین میں اتوار کو 3 نوجوان کارکنوں کو دی گئی موت کی سزا کو ظالمانہ قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے ترجمان رابرٹ كولویل نے بدھ کو کہا کہ 3 بحرینی جوانوں کے خلاف مقدمہ اور حکم جاری کرنے کا بحرینی عدالت کا فیصلہ منصفانہ نہیں تھا کیونکہ یہ روش سیاسی و شہری حقوق کے سلسلے میں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ تینوں بحریني جوانوں کو ایذائیں دی گئیں اور ان کے وکلاء تک کو ان کی فائل نہیں دکھائی گئی۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے ترجمان رابرٹ كولویل نے کہا کہ بحرین کے ان تینوں جوانوں کے اہل خانہ کو بہت دنوں تک ان کی صورتحال کے بے خبر رکھا گیا اور بعد میں انہیں جیل بلایا گیا اور انہیں یہ تک نہیں بتایا گیا کہ ان کے بچوں کو اگلے دن سزائے موت دی جانے والی ہے۔
واضح رہے اتوار کو بحرین کے تین نوجوان کارکنوں کو گولی مار کر موت کی سزا دی گئی جس پر وسیع پیمانے پر رد عمل سامنے آ رہا ہے۔