الوقت - برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے دعوی کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے ایرانی بحریہ کی کشتی کی جانب سے وارننگ فائر کئے۔
روئٹرز نے بریکنگ نیوز میں دعوی کیا کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی کشتی پر وارننگ فائر کئے۔ امریکی بحریہ کے دو حکام نے روئٹرز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آئی آر جی سی کی چار کشتیاں ایرانی جنگی بیڑے کے بہت نزدیک آ گئی تھیں جس کے بعد امریکی بحریہ نے ان کی جانب تین وارننگ فائر کئے۔ ابھی تک ایرانی حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا علاقے میں جنگ کی آگ بھڑکانے کے لئے اشتعال انگیز اقدامات کرتا رہتا ہے اور خلیج فارس میں نا امنی کا اصل سبب امریکا اور اس کے فوجیوں کی موجودگی ہے۔ امریکا اور اس کے اتحادی، ایرانوفوبیا کا پروپیگینڈا کرکے علاقے میں اپنی موجودگی کا جواز پیش کرنا چاہتے ہیں۔