الوقت - بحرینی حکومت کے مخالفین کا کہنا ہے کہ الدراز علاقے کا محاصرہ، صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پٹی کے محاصرے کی طرح ہے۔
غیر ملکوں میں رہنے والے بحرینی حکومت کے مخالفین نے ایک بیان میں محاصرے کا شکار الدراز علاقے کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر محاصرے کا شکار عوام کی دردناک تصاویر جاری دنیا کے سامنے علاقے کے عوام کے خلاف بحرینی حکومت کے مظالم اور جرائم کو پیش کریں۔ الدراز وہ علاقہ ہے جہاں پر بحرین کے ممتاز عالم دین شیخ عیسی قاسم کا گھر ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کا شدید محاصرہ کر رکھا ہے حتی علاقے میں پینے کے پانی کو بھی لانے کی اجازت نہیں ہے۔
بیان میں دنیا والوں کے سامنے واقعات کو پیش کرنے میں میڈیا کے کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے بحرینی جوان مضبوط ارادے اور عزم سے محاصرہ توڑنے کی کوشش کریں اور تمام امکانات سے استفادہ کرتے ہوئے متحد ہو جائیں۔ بحرینی حکومت کے مخالفین کا کہنا ہے کہ الدراز علاقے کے ظالمانہ محاصرے کو تقریبا 200 دن ہوگئے ہیں جبکہ محاصرے کا کوئي معقول اور منطقی جواز بھی نہیں ہے۔ الدراز علاقے کا محاصرہ ایک وحشی نظام کی درندگی کا پختہ ثبوت ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ الدراز علاقے کا محاصرہ اور علاقے کے عوام پر حالات کو سخت کرنا، غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے محاصرے کی طرح ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شباہت کا مشاہدہ حالیہ دنوں میں بحرینی عوام نے صیہونی حکام کے ساتھ بحرینی حکام کے رقص میں کیا گیا۔