الوقت - عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں 60 سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ بم دھماکے سنیچر کی صبح دارالحکومت بغداد کے مرکز میں واقع السنک علاقے میں ہوئے۔ داعش کے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بغداد میں ہونے والے دھماکوں میں 24 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے ایک بیان میں کہا کہ دو خودکش حملہ آوروں نے دار الحکومت بغداد کے السنک علاق کے ایک تجارتی مرکز میں دھماکہ خیز مواد سے بھری اپنی بیلٹ کو اڑا دیا۔
قابل ذکر ہے کہ شام اور عراق میں فوج اور رضاکار فورس کے ہاتھوں شدید شکست کا سامنا کرنے والے داعش کے دہشت گرد عام شہریوں، بچوں اور خواتین کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔