الوقت - اسرائیل نے اپنے باشندوں اور اسی طرح مغربی سیاحوں کو ہندوستان کا سفر کرنے اور ممکنہ دہشت گردانہ حملے کی بابت خبردار کیا ہے۔
فارس نیوز نے ڈیلی اسٹار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت نے ہندوستان کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کے لئے سیکورٹی وارننگ کی سطح میں اضافہ کر دیا ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ ہندوستان میں رہیں تو پر ہجوم علاقے میں جان سے پرہیز کریں۔
اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ سال نو کے جشن کے موقع پر دہشت گردانہ حملے کے زیادہ امکانات ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر دہشت گردی کا نشانہ، سیاحتی مقام اور غیر ملکی سیاح ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی سیاح خاص طور پر برطانوی سیاح سب سے زیادہ ہندوستان کا سفر کرتے ہيں۔
اس سے پہلے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی آئی بی نے بھی خبردار کیا تھا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی، دہشت گردوں کے تعاون سے ہندوستان میں حملے کی کوشش کر رہی ہے۔ دسمبر کے مہینے میں ہندوستان میں امریکی سفارتخانے نے ایک بیان جاری کرکے اپنے شہریوں سے پرہجوم علاقوں سے دور رہنے کی اپیل کی تھی۔