الوقت - عراقی سیکورٹی فورسز نے موصل شہر کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے داعش کے 70 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
العراق ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، فوج کی اس کارروائی میں مارے دہشت گردوں میں داعش کے کچھ غیر ملکی اسنائپر بھی شامل ہیں۔ فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے موصل شہر کے شمالی علاقے میں داعش کی 8 گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔ فوج کے بیان میں آیا ہے کہ شمالی موصل میں فوج کی کارروائی میں داعش کے 70 دہشت گرد مارے گئے۔
فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں کچھ غیر ملکی اسنائپرز کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ عراق کی مشترکہ فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے مشرقی موصل میں بھی داعش کی تین گاڑیوں کو اس وقت تباہ کر دیا جب وہ الشيماء اور الصحۃ علاقے میں تعینات فوجیوں پر حملہ کرنا چاہتی تھیں۔
ادھر عراقی فوج نے شمالی موصل کے السادہ اور الطويلۃ دیہاتوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا ہے۔ فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی فورس داعش کے کنٹرول سے السادہ اور الطويلہ گاؤں کو داعش کے کنٹرول سے آزاد کرانے میں کامیاب رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے داعش کے دہشت گردوں کو کاری ضرب لگانے کے بعد آزاد ہوئے علاقوں پر عراق کا قومی پرچم لہرا دیا ہے۔