الوقت - لبنان کی پارلمینٹ میں سعد الحریری کی کابینہ نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔
المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری کی نئی کابنیہ نے ملک کی پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔ نئی کابیہ کی حمایت میں 87 ووٹ پڑے۔
لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری کی کابنیہ میں غسان حاصبانی کو وزارت صحت، مروان حمادہ کو وزرات تعلیم، طلال ارسلان کو پناہ گزینوں کی وزارت، غازری زعیر کو وزارت زارعت کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ میشل فرعون اور علی قانصو کو حکومتی مشیر بنایا گیا ہے۔ علی حسن خلیل کو وزیر خزانہ بنایا گیا ہے اور محمد فنیش کو جوانوں اور کھیل کی وزارت کی ذمہ داری دی گئي ہے۔ ملک کی وزارت دفاع کی ذمہ داری یعقوب الصراف سنبھالیں گے جبکہ جبران باسیل کو وزیر خارجہ کے عہدے پر باقی رکھا گیا ہے۔