الوقت - عراق میں رضاکار فورس نے مغربی موصل کی آزادی کی مہم کے دوران داعش کے دہشت گردوں کے ایک وسیع حملے کو ناکام بنا دیا جس میں داعش کے 300 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
المنار کے حوالے سے الوقت نے رپورٹ دی ہے کہ عراق کی رضاکار فورس سنيجر کو جنوب مغربی موصل میں داعش کے حملے کو ناکام کرنے میں کامیاب رہی۔
رپورٹ کی بنیاد پر عراقی رضاکار فورس کی اس کاروائی میں داعش کے 300 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ان کی 7 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔
عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر نے 13 دسمبر کو مغربی موصل کی آزادی کی مہم کے پانچویں مرحلے کے اختتام پذیر ہونے کی اطلاع دی ہے۔
واضح رہے کہ عراق کے موصل سٹی کی آزادی کی مہم 17 اکتوبر 2016 سے وزیر اعظم حیدر العبادی کی ہدایت کے بعد ہوئی ہے۔
موصل شہر کی آزادی کے آپریشن میں عراقی فوج، فیڈرل پولیس، رضاکار فورس اور پیشمرگہ کے جوان شامل ہیں جس کے دوران سکڑوں کیلومیٹر مربع علاقوں کو داعش کے چنگل سے آزاد کرایا جا چکا ہے۔