الوقت - برطانیہ سے شائع ہونے والے اخبار گارڈین نے متعدد بار رپورٹ جاری کرکے یمن کے نہتھے عوام کے قتل عام میں آل سعود کا ساتھ دینے کی وجہ سے برطانیہ کی مذمت کی ہے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ سے شائع ہونے والے اخبار گارڈین نے برطانیہ کی جانب سے آل سعود کی اسلحہ جاتی حمایت کے جاری رہنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو یہ نہیں کہنا چاہئے کہ حلب کے عوام کے قتل عام کے لئے ہر طرح کے ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں جبکہ ہم یمن کے عوام کے قتل عام کے لئے ہر طرح کے ہتھیار سعودی عرب کو فروخت کر رہے ہیں۔
روزنامہ گارڈین مزید لکھتا ہے کہ اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات سے برطانیہ کو کیا فائدہ ہو رہا ہے؟ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ابھی حال ہی میں پتا چلا ہے کہ برطانیہ نے جو کلسٹر بم سعودی عرب کے فروخت کئے ہیں وہ سعودی عرب یمن کے عوام کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔
برطانیہ کے وزیر دفاع نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو فروخت کئے گئے کلسٹر بموں سے یمن پر بمباری کی جاری رہے۔ اس طرح کے ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔