الوقت - ترکی میں روس کے سفیر اینڈرے كارلوف کو انقرہ میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ اس سے پہلے گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے اور انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
روسی ٹی وی کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک نمائش میں شرکت کرنے کے لئے اینڈرے كارلوف آرٹ گیلری گئے تھے جب انہیں گولی مار دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق كارلوف تقریرکر رہے تھے جب ایک مسلح شخص نے شام کے حلب شہر کے بارے میں نعرے لگاتے ہوئے گولیاں چلانا شروع کر دی ۔
حملہ آور زور زور سے نعرے لگا رہا تھا، '' حلب کو فراموش مت کرو، شام کو مت فراموش کرو۔ '' بندوق بردار نے "اللہ اکبر" کے نعرے بھی لگائے۔
اطلاعات کے مطابق مسلح شخص نے آرٹ گیلری میں داخل کرنے کے لئے پولیس شناختی کارڈ کا استعمال کیا تھا۔
اس حملے میں بہت سے دوسرے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واقعہ کے ویڈیو فوٹیج کے مطابق جب كارلوف تقریر کر رہے تھے تب گولیاں چلنا شروع ہو گئیں۔