الوقت - امریکا کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین کی مذمت کی ہے۔
ٹرمپ نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی بحریہ کے ڈرون آبدوز کو چین نے بحیرہ جنوبی چین میں ضبط کیا ہے، امریکہ کو چاہئے کہ وہ اسے اپنے ہی پاس رکھے۔
امریکی فوج کے اس اعلان کے بعد کہ ڈرون آبدوز کی واپسی کے لئے وہ چین کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچے ہیں، ٹرمپ نے ٹویٹ کیا، ہمیں چین سے کہنا چاہئے کہ جس ڈرون آبدوز کو انہوں نے چرایا ہے وہ ہم واپس نہیں چاہتے۔ وہ اسے اپنے پاس ہی رکھیں۔
پینٹاگون کے مطابق جنوبی چین کے سمندر میں کچھ سائنسی اعداد و شمار جمع کرنے کے دوران جمعرات کو اس کی ڈرون آبدوز کو ضبط کر لیا تھا۔ اس پورے علاقے پر چین اپنا دعوی پیش کرتا ہے۔
امریکا نے اس ڈرون کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا اور بین الاقوامی سمندری علاقے میں اسے ایک غیر قانونی اقدام قرار دیا تھا۔ چین نے کہا کہ بحری جہازوں کے محفوظ رفت و آمد کو یقینی بنانے کے لئے چین کی فوج نے اس آبدوز پر قبضہ کر لیا تھا لیکن وہ اسے واپس کر دے گا۔
بہر حال، ابھی یہ پتا نہیں چل پایا ہے کہ چین کے ساتھ اس معاہدے پر نو منتخب صدر کے ٹویٹس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔