الوقت - امریکا کی سربراہی میں داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ شام اور عراق میں اس اتحاد کی کارروائی کے آغاز سے داعش کے 50 ہزار دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، داعش کے خلاف 60 ممالک کی شمولیت تشکیل پائے بین الاقوامی اتحاد کی کارروائی میں ستمبر 2014 سے اب تک شام اور عراق میں داعش کے 50 ہزار عناصر مارے جا چکے ہیں۔
البتہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش کے سب سے زیادہ عناصر کو عراقی اور شامی فوجیوں نے ہلاک کیا ہے۔
امریکہ کی قیادت میں داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کی رپورٹ ایسی صورت میں سامنے آئی ہے کہ جب شامی اور عراقی حکام کا دعوی ہے کہ اس اتحاد نے داعش کو شدید جانی اور مالی ضرب نہیں لگائی ہے اور اس کے برعکس ان دونوں ممالک کے درجنوں عام شہری اس نام نہاد اتحاد کے حملے میں مارے گئے ہیں۔
یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کو حالیہ برسوں میں امریکا، مغرب، عرب اور علاقے کے بعض ممالک کی مالی اوراسلحہ جاتی حمایت حاصل رہی ہے اور اس گروہ نے مشرق وسطی بالخصوص عراق اور شام میں انتہائی شرمناک جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔