الوقت - شامی فوج کے ایک اعلی افسر نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں مصری فوجیوں کی موجودگی کا اصل ہدف، حلب کی مکمل آزادی کے بعد واضح ہوگا۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے اس فوج ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ حلب کی مکمل آزادی کے بعد مصر کی فوجیں شام میں داخل ہوں گی۔ شام کے اس فوجی ذریعے نے تسنیم نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بارے میں مصر کے بدلے موقف پر گہرائی سے نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مصر نے شام کی ارضی سالمیت اور دہشت گردی سے مقابلے میں شام کی فوج کی حمایت کی ہے اس کا مطلب شام کے حوالے سے مصر کے مواقف میں زبردست تبدیلی ہے۔ شام کے اس فوجی افسر نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں امن محافظ فوجوں کی آمد، شامی فوج کی مکمل کامیابی کے بعد عمل میں آئے گی اور ان میں زیادہ تر شام کی اتحادی فوجیں، روس، مصر، ارمنتسان اور چین کی فوجیں ہوں گی۔
شام کی فوج کے اس افسر نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ مصری فوج کے پائلٹوں اور مصری فوج کے خصوصی دستوں کے شام میں داخل ہونے کے بارے میں خبریں ہم نے سنیں۔ در حقیقت یہ موضوع امن فوج کو بلانے کے لئے اقوام متحدہ میں پیش تجویز کے تناطر میں ہے۔
مصر نے ان فوجیوں کی موجودگی کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ وہ اب بھی شام اور شام کی فوج کو باضابطہ قبول کرتا ہے اور اس نکتے کو درک کرتا ہے کہ شام میں کسی بھی طرح کی تبدیلی، عرب قومی سیکورٹی کو ضرب لگنے کے معنی میں ہے۔