:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
رپورٹ

حلب قدیمی شہر سے دہشت گرد فرار، جلد ہی پورے حلب پر ہوگا فوج کا قبضہ

Wednesday 7 December 2016
حلب قدیمی شہر سے دہشت گرد فرار، جلد ہی پورے حلب پر ہوگا فوج کا قبضہ

الوقت - حلب کی آزادی اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہے اور اس دلیل یہ ہے کہ دہشت گرد اور ان کے حامیوں نے اس مسئلے کو قبول کر لیا ہے۔  مشرقی حلب کے کچھ ہی علاقوں پر دہشت گردوں کا قبضہ باقی ہے اور فوج کے شدید محاصرے میں گھرے دہشت گردوں کو فوج نے انخلاء کا آخری موقع دیا ہے جس کے بعد سیکڑوں دہشت گرد اپنے خاندان کے ساتھ بسوں سے حلب سے نکل گئے ہیں۔

 المنار ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہےکہ سیکڑوں دہشت گرد اپنے ہتھیار فوج کے حوالے کرکے اپنے خاندان کے ساتھ حلب سے نکل گئے۔ فوج نے منگل کے روز مشرقی حلب الشعار محلے کو تکفیری دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا تھا۔ گزشتہ روز کے دوران شام کی فوج اور اس کے اتحادیوں نے دہشت گردوں کے خلاف شدید کاروائی کرتے ہوئے تقریبا 80 فیصد علاقوں کو آزاد کر لیا ہے اور اب دہشت گرد صرف 20 فیصد علاقوں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

 

ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی حلب میں دہشت گردوں کی دفاعی دیوار فوج کے شدید حملوں اور محاصروں کی وجہ سے ریت کی دیوار کی طرح گر گئی۔ علاقے میں ابن ان کے سامنے کوئی آپشن باقی نہیں رہ گیا ہے۔ مشرقی حلب سے نکلنے سے انکار کرنے والے دہشت گرد گروہوں کے پاس صرف اور صرف دو ہی آپشن ہیں موت یا جنگ اور جنگ بھی ان کی موت پر ہی تمام ہوگی۔

رپورٹوں میں پتا چلتا ہے کہ الفردوس محلے کی جانب سے فرار کرنے والے دہشت گرد گروہ بھی جو مشرقی حلب میں ان کا سب سے بڑا اور مضبوط ٹھکانہ سمجھا جاتا ہے، ایک چھوٹے سے علاقے میں محصور ہوگئے ہیں۔ یہ علاقہ شیخ سعید سے بستان القصر، السکری، صلاح الدین، المشہد اور الکلاسیہ تک پھیلا ہوا۔ یہی وہ وعلاقے ہیں جن پر اب بھی دہشت گردوں کا قبضہ ہے۔   

 

 

موجودہ وقت میں شام کی فوج کی حکمت عملی محاضر میں موجود دہشت گردوں کی طاقت کو کمزور کرنا اور کو خستہ حال کرنا ہے تاکہ ان علاقوں پر قبضے سے پہلے دہشت گرد بری طرح شکست سے دوچار ہو جائیں۔ شام کی فضائیہ دہشت  گردوں کےقبضے میں عام شہریوں کے ہونے کے مد نظر آپریشن میں شریک نہیں ہے کیونکہ دہشت گرد گروہ عام شہریوں کو علاقے سے نکلنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں اور ان کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

 

حلب کے محاذ کی اہم حالیہ تبدیلیوں میں سے ایک قدیمی حلب سے تکفیری دہشت گردوں کا فرار ہونا اور فوج کا داخل ہونا ہے۔ یہ وہی محلے ہیں جن پر چار سال پہلے دہشت گردوں نے قبضہ کیا تھا اور اس قدیمی اور تاریخی میدان کو ویران اور برباد کر دیا تھا۔

تسنیم نیوز ایجنسی سے ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ ان علاقوں میں بڑی مقدار میں بارودی سرنگیں اور بم نصب ہیں اسی لئے فوج بڑی احتیاط سے آگے بڑھ رہی ہے تاکہ فوج کے جوانوں کو قدیمی محلے میں تعینات کر سکیں۔  

ٹیگ :

حلب دہشت گرد فوج قبضہ مشرقی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے