الوقت - مصر کے صدر، سعودی عرب کے فرمانروا سے ملاقات کئے بغیر دو روزہ امارات کے دورے کے بعد قاہرہ پہنچ گئے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، شام کے بارے میں مصری مواقف کی تبدیلی کے بعد آل سعود حکومت کی ناراضگی کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے حکام نے سنیچر کو ایسی حالت میں مصر کے صدر کو ابو ظبی ائیرپورٹ پر الوداع کر دیا کہ مصری صدر نے سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات نہیں کی۔
مصر کے صدر کا امارات کا دورہ، دونوں ممالک کے تعاون میں اضافے اور کچھ مشترکہ امور میں ضروری ہماہنگی کے لئے انجام پایا تھا۔
مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے حال ہی میں شام، عراق اور لیبیا کی فوج کی حمایت اور شامی عوام کے عزائم کا احترام کئے جانے پر زور دیا تھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ قاہرہ اور دمشق کے مواقف قریب ہو رہے ہیں جبکہ قاہرہ، ریاض سے دور ہو رہا ہے جس سے سعودی حکام میں بہت زیادہ غم وغصہ پایا جاتا ہے۔