الوقت - سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے ملک کی غیر مناسب اقتصادی صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 91 ارب ڈالر کی مقروض ہو چکی ہے۔
کویت کے جریدے القبس نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے جاری سال کے مئی اور اکتوبر کے مہینے میں 27 ارب ڈالر سے زائد کا قرض لیا یا بانڈ شائع کرائے ۔
سعودی عرب کی حکومت نے جاری سال کے وسط میں اپنے قرض کی مقدار 73 ارب ڈالر بتائی تھی۔ در ایں اثنا بین الاقوامی اقتصادی ادارے "فنچ" نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کو حالیہ برسوں میں متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت سے زیادہ بینکنگ اور مالیاتی چیلنجوں کا سامنا ہے۔
اس ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے لئے بجٹ میں 80 سے 90 ارب ڈالر کی کمی یقینی ہو گئی ہے۔ گزشتہ دو برس میں تیل کی قیمت میں شدید کمی، یمن میں سعودی عرب کی براہ راست جنگ اور شام اور عراق میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی وجہ سے سعودی عرب کی معیشت کو شدید چیلنجوں کا سامنا ہے۔
سعودی عرب نے اپنے بجٹ میں کمی کے لئے اپنے وزراء اور ملازمین کی تنخواہوں میں بھاری کمی کی ہے۔