الوقت - امریکا کے وزیر خارجہ موجودہ حکومت کے دورہ اقتدار کے ختم ہونے سے پہلے تک بحران حلب کے حل کے لئے روس کے ساتھ مفاہمت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری،بحران حلب کو حل کرنے کے لئے روس کے ساتھ مفاہمت کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ان کو خدشہ اس بات کا ہے کہ امریکا کی نئی حکومت ماسکو کے ساتھ مکمل متفاوت مفاہمت پر پہنچ جائے گی اور شامی مخالفین کو ایک طرف کر دے گی۔
یہ امریکی اخبار لکھتا ہے کہ امریکا کی وزارت خارجہ اعلی الاعلان جان کیری کی ذمہ داری خاص طور پر ستمبر کے مہینے میں جنگ بندی کی ناکامی کے بعد کی صورتحال پر گفتگو نہیں کرتی۔
جان کیری کی اسٹراٹیجی حلب پر مرکوز ہے اور انہوں نے سعودی عرب، قطر، ترکی اور ایران کی شمولیت کے ساتھ مذاکرات کا دائرہ وسیع کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
جان کیری چاہتے ہیں کہ حلب کے بارے میں روس کے ساتھ سمجھوتہ ہو جائے۔ واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ امریکی اور روسی سفارتکاروں نے اس مسئلے کا جائزہ لینےکے لئے جنیوا میں متعدد نشستیں منعقد کیں۔
جان کیری نے ایک ہفتے میں دو بار روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاورف سے ٹیلیفونی گفتگو کی اور اس سے پہلے دونوں فریق نے پیرو میں ملاقات کی تھی۔