الوقت - یمن پر سعودی عرب اور اس کے ایجنٹوں کے شدید حملوں کے ساتھ ہی بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی یمن میں امریکی فوجی داخل ہوگئے ہیں۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذریعے نے بتایا ہے کہ امریکی فوج کا ایک دستہ ہفتے کو جنوبی یمن کے صوبہ عدن میں داخل ہو گیا ہے۔
اس ذریعے نے ان امریکی فوجیوں کے عدن میں داخل ہونے کے خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ امریکی فوجی صوبہ عدن میں کیوں داخل ہوئے ہیں۔
فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ ان فوجیوں نے صوبہ عدن کے خور معسكر شہر میں مستعفی صدر منصور ہادی کے داخل ہونے کے بعد اس شہر کے ہوٹل کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔
یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں دوبارہ پہنچانے کے مقصد سے یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا امریکا سب سے بڑا حامی رہا ہے۔
العالم ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ ہفتے کو بھی سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شمالی صوبے الجوف کے آبادی والے علاقوں پر الگ الگ دو بار حملہ کیا۔