الوقت - سعودی عرب کے عوام نے سعودی فرمانروا کی جانب سے ملک کے مشرقی علاقے میں واقع ظہران فضائی چھاؤنی کے دورے پر سخت اعتراض کیا ہے۔
سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبد العزیز نے ملک کے مشرقی علاقے میں واقع فضائیہ کی چھاؤنی کا دورہ کیا جس پر علاقے کے عوام نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
مشرقی علاقے کے غریب عوام نے جو علاقے میں پائے جانے والے تیل کے وسیع ذخائر کے باوجود، امتیازی سلوک، اقتصادی پسماندگی اور سوتیلے رویے کا سامنا کر رہے ہیں، سعودی فرمانروا کے علاقے کے دورے پر سخت اعتراض کیا لیکن سعودی عرب اور اس کے اتحادی ذرائع ابلاغ نے اس خبر کو سینسر کر دیا۔
سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے سعودی فرمانروا کے اس دورے کو پرائیویٹ دورہ قرار دیا اور کہا کہ شاہ سلمان اس دورے کے دوران دو سو ارب ریال سے زیادہ کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
العالم ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ آٹھ دہائی کے دوران شاہ سلمان کا مشرقی علاقے کا یہ 21 واں دورہ ہے کیونکہ تیل کے کنویں سعودی عرب کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
سعودی میڈیا نے یہ پروپیگنڈہ کیا کہ شاہ سلمان کی جانب سے منصوبوں کے افتتاح کی وجہ سے علاقے کی صورت حال تبدل ہو جائے گی۔