الوقت - تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے صوبہ الانبار میں سیکڑوں سرکاری ملازمین اور پولیس اہلکاروں کا اغوا کر لیا ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی قبائلی خفیہ ایجنسی کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ صوبہ الانبار میں داعش کے دہشت گردوں نے آنا، رواح اور قائم شہروں میں 250 ملازمین اور پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے۔
دہشت گرد یرغمال بنائے گئے لوگوں کو نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔
اس درمیان، داعش نے موصل میں ذلت آمیز شکست سے بچنے اور دہشت گردوں کی تعداد میں ہو رہی کمی کو دور کرنے کے لئے الحویجہ شہر کے باشندوں پر گروہ میں شامل ہونے کے لئے دباؤ ڈالا ہے۔
داعش نے اس شہر میں پانی کی فراہمی بند کر دی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب داعش کے دہشت گردوں نے فوج اور حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے عام شہروں، خواتین اور بچوں کو اغوا کیا ہو۔
عراقی حکام بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ داعش کے دہشت گرد فوج کی پیشرفت کو روکنے کے لئے عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔