الوقت - مصر کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی سے جدوجہد میں شام اور عراق کی فوج کی حمایت کرتا ہے۔
مصر کی اليوم السابع ویب سایٹ کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے منگل کو پرتگال کے ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے دہشت گردی سے جدوجہد میں شام اور عراق کی فوجوں کی حمایت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف وسیع اور سنجیدہ کارروائی کرنے اور ان کی اسلحہ جاتی امداد بند کرنے پر تاکید کی۔
عبد الفتاح السیسی نے شام کے بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بحران کے سلسلے میں قاہرہ کی پالیسی، شام کے عوام کی خواہشات کی حمایت، اس ملک کی ارضی سالمیت کے احترام اور جھڑپوں کو ختم کرنے کے لئے سیاسی طریقہ کار حصولی ہے۔
انہوں نے مصرکی فوج کو شام بھیجنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری ترجیح یہ ہے کہ ہم قومی فوجوں کی حمایت کریں، مثال کے طور پر لیبیا میں نیشنل آرمی کی حمایت کریں تاکہ دہشت گردوں کے مقابلے میں پائمردی کا ثبوت دے اور اس ملک میں امن قائم ہو۔ یہی مسئلہ شام کے بارے میں بھی ہے، ہم شام اور اسی طرح عراق کی فوجوں کی حمایت کرتے ہیں۔
مصری صدر کا کہنا تھا کہ مصری فوج کو شام بھیجنے کے مسئلے کے بارے میں حساسیت پائی جاتی ہے اور بہتر ہے کہ اس ملک کی نیشنل آرمی کی ملک میں امن و استحکام کے قیام کی کوشش کرے۔
مصر کی جانب سے شام کی فوج کی حمایت کا اعلان ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر سمیت بعض عرب ممالک شام کے بحران کے آغاز سے ہی اس ملک میں سرگرم دہشت گردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی امداد کر رہے ہیں۔