الوقت - عراقی خواتین کی توہین کرنے کی وجہ سے شرق الاوسط نے عراقی حکومت سے معذرت خواہی کی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار الشرق الاوسط کے نامہ نگار نے ایک چھوٹی اور بے بنیادی خبر شائع کرکے عراقی خواتین اور عزاداروں کے جذبات کو مجروح کیا تھا جس کے بعد عراقی حکومت اور فوج نے مذکورہ نامہ نگار کو ملک سے جانے کا حکم جاری کر دیا تھا۔ عراقی حکومت اور فوج کے شدید رد عمل کے بعد الشرق الاوسط نے باضابطہ طور پر عراقی حکام سے معذرت خواہی کی ہے۔
دوسری جانب عراقی وزارت خارجہ نے زائرین حسینی کے بارے میں غلط خبر شائع کرنے کے الزام میں شرق الاوسط اخبار کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ موصولہ رپوردٹ کے مطابق عدالتی کاروائی کے لئے ضروری اقدامات کر لئے گئے ہیں کیونکہ اس نے اربعین کے عظیم الشان اجتماع میں شریک خواتین کی توہین کی ہے۔ عراقی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ ان اخباروں کی پست کاروائیوں سے اربعین حسینی کے عظیم الشان اجتماع پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوگا۔