الوقت - عراق کے صوبہ الانبار کے قریب فلوجہ علاقے میں دہشت گردانہ دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 17 عراقی جاں بحق ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی ارنا نے عراقی ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کی دوپہر فلوجہ کے قریب ایک شادی کی تقریب میں دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 35 دیگر زخمی ہو گئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک شخص کار بم کو بغداد کے شمال میں واقع فلوجہ کے عامریہ علاقے کے ایک شادی کی تقریب میں لے گیا جس کے بعد وہاں دھماکہ کر دیا۔
چونکہ یہ طاقتور دھماکہ تھا جس کے پیش نظر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
گزشتہ پیر کو بھی فلوجہ شہر میں ایک پولیس چیک پوسٹ کے سامنے كاربم کا دھماکہ ہوا تھا جس میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے موصل کے مشرق میں دسیوں عام شہریوں كو کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے مشرقی موصل میں عوام کے گھروں پر حملہ کر کے کم از کم 31 افراد کو قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے اور کئی خواتین شامل ہیں۔
داعش کے دہشت گردوں نے موصل کے الاخاء علاقے کی جامع مسجد کو بھی نشانہ بنایا اور اس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
اس درمیان جمعرات کو ہی اطلاع ملی ہے کہ موصل کے جنوب میں دو دیگر گاؤں داعش کے قبضے سے آزاد ہو گئے ہیں۔