الوقت - ترک صدر رجب طیب اردوغان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پر وزیر اعظم نواز شریف اور پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے ان کا پرجوش استقبال کیا جبکہ خاتون اول کلثوم نواز اور مریم نواز بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
رجب طیب اردوغان کے وفد میں وزراء اور اعلی حکام کے علاوہ تاجر بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے صدر ممنون حسین کی دعوت پر ترکی کے صدر پاکستان کے دورے پر ہیں۔
وہ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اسی کے ساتھ رجب طیب اردوغان، اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے جن میں اہم علاقائی، بین الاقوامی اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ رجب طیب اردوغان کے پاکستان کے دورے کے موقع پر وزارت داخلہ نے پاک - ترک اسکول اور كالجز کے ترک عملے کو 20 نومبر تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔