الوقت - افغانستان میں ایک خود کش بم دھماکے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 11 دیگر زخمی ہوئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، بدھ کی صبح یہ دھماکہ دارالحکومت کابل میں افغان قومی سلامتی کے محکمہ کی عمارت کے قریب ہوا۔ یہ محکمہ کابل میں محمود خان پل کے علاقے میں واقع ہے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا 8 بجے ہوا۔
سیکورٹی فورسز نے اس دھماکے کے بعد پل محمود خان جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور نے خود کو اس گاڑی سے ٹکرا دیا جس پر افغان قومی سلامتی کے محکمہ کے گارڈس بیٹھے تھے۔ مرنے والوں میں 2 عام شہری بھی ہیں۔ رپورٹ ملنے تک کسی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔