الوقت - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں طالبان کے ارکان کی موجودگی کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔
بہرام قاسمی نے ایران میں کچھ طالبان رہنماؤں کی موجودگی کی رپورٹ کو خارج کر دیا ہے۔
انہوں نے افغان میڈیا میں اس حوالے کی خبریں شائع ہونے کے بعد کہ کچھ طالبان لیڈر اس دھڑے کے ساتھ ایران کے تعاون کے بارے میں مذاکرات کے مقصد سے ایران میں ہیں، کہا ہے کہ ایران میں طالبان کی موجودگی کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ایران کے تعلقات، اس ملک کی مرکزی حکومت کے تناظر میں دوستانہ تعاون اور مشترکہ مفادات اور سلامتی پر مبنی ہیں۔