الوقت - امریکا کے صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ بہت ہی جلد نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھیانک حقیقت کا سامنا کرنے والے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانا آسان نہیں ہے۔
باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ہزاروں تارکین وطن کو بے دخل کرنا، جاپان اور نیٹو جیسے اتحادیوں کے ساتھ دفاعی معاہدات کو نظر انداز کرنا، ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے اور عالمی ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل پر بیان بازی کرنا، اتنا آسان نہیں ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو مفروضوں کے بجائے حقیقت پسندی اور تجربات سے کام کرنا پڑے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خواتین، اقلیتوں اور دیگر مسائل میں زیادہ توجہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ دیگر لوگوں کی طرح ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ان کو بھی خدشات ہیں۔