الوقت - صیہونی حکومت کی کابینہ نے مقبوضہ فلسطین کی مساجد سے اذان پر پابندی کی تجویز کو منظور کر دیا ہے۔
الميادين ٹی وی چینل نے صیہونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی عدلیہ کی کمیٹی نے اتوار کو مساجد سے اذان پر پابندی کی قرارداد منظور کرلی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کا دعوی ہے کہ اذان کی آواز دوسروں کے لئے پریشانی کا سبب ہے لہذا اس کو بند ہونا چاہئے۔
صیہونی حکومت نے یہ تجویز ایسی حالت میں منظور کی ہے کہ جب حال ہی میں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ صیہونی حکومت ایسی حکومت ہے جو تمام مذاہب کی آزادی کا احترام کرتی ہے۔
در ایں اثنا صیہونی کابینہ نے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر فلسطینی علاقوں میں بنائے گئے گھروں کو قانونی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ گھر ان یہودیوں کی جانب سے بنوائے گئے ہیں جو غیر قانونی طریقے سے ان فلسطینی علاقوں میں داخل ہوئے ہیں۔