الوقت - یمن کی فوج اور رضاکارفورسز نے ملک کے مغربی علاقے میں سعودی عرب کے ایک جاسوسی ڈرون کو مار گرایا ہے۔
المسيرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے ملک کے مغرب میں صوبہ الحدیدہ کے المحط علاقے میں سعودی عرب کے جاسوسی ڈرون طیارے کو مار گرایا۔ یہ سعودی عرب کا دوسرا جاسوسی طیارے تھا جسے یمن میں جاری ماہ کے دوران مار گرایا گیا ہے۔
یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے پہلی نومبر کو بھی سعودی عرب کے ایک جاسوسی طیارے کو مار گرایا تھا۔ یمن کی فوج نے اسی طرح بدھ کو جنوبی سعودی عرب میں جيزان کی محروق فوجی چھاؤنی کو کنٹرول میں لے لیا جس کے دوران کئی سعودی فوجی مارے گئے۔
در ایں اثنا یمن کی فوج اور رضاکار فورسز نے صوبہ مآرب کے صرواح شہر میں سعودی ایجنٹوں کے اجتماع کی جگہ پر میزائل سے حملہ کیا جس میں کئی سعودی ایجنٹ ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
اسی طرح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے جنوب مغربی علاقے کے مناخہ شہر میں ایک ٹرک اور ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں دو عام شہری جاں بحق اور 9 دیگر زخمی ہو گئے۔
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اسی طرح جردان شہر پر تین اور سنجان شہر پر چار بار حملہ کیا۔ سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح صنعا کے جبل طویل اور بنی حشیش پر بھی بمباری کی ہے۔