الوقت - یمن پر جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر کلسٹر بموں سے حملہ کیا ہے۔
سعودی جنگی طیاروں نے جنوبی یمن میں کئی فوجی چھاؤنیوں پر کلسٹر بموں سے بمباری کی۔ پیر کو ہوئی اس بمباری میں سرحدی صوبہ نجران میں شبكہ اور مخروق چھاؤنیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور رضاکار فورسز نے جنوبی سعودی عرب کے علاقوں میں فوجی چھاؤنیوں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی کے دوران جحفان چھاؤنی میں سعودی فوج کے ہتھیاروں کا ذخیرہ تباہ ہو گیا۔
یمنی فورسز نے اسی طرح جنوبی سعودی عرب کی قنبور فوجی چھاؤنی اور موسم علاقے پر مرٹر گولے فائر کئے۔ اس کارروائی میں سعودی عرب کے کئی کرایے کے فوجی ہلاک ہو گئے۔
اسی طرح یمنی فورسز نے ملک کے مآرب اور تعز صوبوں میں کارروائی کی جس میں سعودی عرب کے کئی ایجنٹ ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے آل سعود حکومت کا امریکا اور بعض عرب ممالک کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر حملہ جاری ہے۔