الوقت - برطانیہ کی حکومت نے سعودی عرب کے اصرار پر یمن میں اس ملک کی جنگ کو رکوانے کے لئے سلامتی کونسل میں تجویز پیش کرنے کے ارادے سے پسپائی اختیار کر لی ہے۔
برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والی مفاہمت اس بات کا سبب بنی ہے کہ لندن، یمن میں جنگ کے اختتام اور امن قائم کرنے کے لئے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کرنے کے فیصلے کو ٹال دے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے نمائندے عبداللہ المعلمی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ برطانیہ نے کچھ دن پہلے سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے درمیان اس تجویز کا مسودہ تقسیم کیا تھا، کہا کہ اس تجویز کے سلسلے میں برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان وسیع پیمانے پر مذاکرات ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر 26 مارچ 2015 سے یمن پر وسیع حملے شروع کئے تھے جن میں اب تک ہزاروں یمنی شہری ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔