الوقت - عراق کے شمالی شہر سامرا میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 24 عام شہری جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کی صبح عراق کے سامرا شہر میں امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہما السلام کے روضے کی پارکنگ میں دھماکہ ہوا جس میں 24 عام شہری جاں بحق ہو گئے۔
کار بم کو روضے سے تقریبا ہزار میٹر کے فاصلے پر رکھا گیا تھا تاہم دھماکے سے روضہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن ابھی تک اس دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں چل سکی ہے۔ اس دھماکے کے بعد شہر کی پولیس نے ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے اور علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا۔
در ایں اثنا صلاح الدین صوبے کے تكريت شہر کے جنوب میں آب و ہوا کے دفتر کے دروازے پر دھماکہ ہوا جس میں 7 عام شہری جاں بحق اور 15 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
عراق میں مختلف محاذوں پر فوج کے ہاتھوں شدید شکست کے بعد دہشت گرد گروہ داعش اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لئے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔