:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
رپورٹ

کیا تحریک انصار اللہ نے مکہ مکرمہ کی جانب میزائل فائر کیا؟

Monday 7 November 2016
کیا تحریک انصار اللہ نے مکہ مکرمہ کی جانب میزائل فائر کیا؟

الوقت - ايران نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسلامی مقدسات کو اپنے ناپاک مقاصد کے لئے استعمال نہ کریں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے متحدہ ​​عرب امارات کے وزیر خارجہ کے اس دعوے کے جواب میں کہ یمن کی فوج اور رضاکارفورس نے مکہ مکرمہ کی جانب میزائل فائر کیا ہے، کہا کہ متحدہ ​​عرب امارات کے وزیر خارجہ کا یہ دعوی سرے سے غلط اور بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو تہران کی یہ نصیحت ہے کہ وہ اسلامی مقدسات کو آپ پست سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہ کریں اور اپنی شکست اور ناکامی کی تلافی کے لئے اس قسم کے منافقانہ، تفرقہ انگیز اور خطرناک حربوں کا سہارا نہ لیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی مقدسات سے یمن کے عوام کی محبت، ان تکفیری عناصر اور بادشاہوں سے کہیں زیادہ ہے جنہوں نے اپنی بادشاہت کو بچانے کے لئے مسلمانوں پر بھروسہ کرنے کے بجائے امریکہ اور صیہونی حکومت کا دامن تھام رکھا ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ یمن کے عوام مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا احترام، جارح بادشاہوں اور یمنی بچوں کے قاتلوں سے کہیں زیادہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلا شبہ جو لوگ اپنے جرائم اور ناپاک مقاصد کو کعبہ مشرفہ کے احترام اور اس کی پاکیزگی سے زیادہ سمجھتے ہیں، وہ مسلمانوں کے درمیان روز بروز ذلیل و رسوا ہوتے رہیں گے۔

 

دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فورس کی جانب سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنائے جانے کا سعودی عرب کا دعوی دنیا بھر میں مسلمانوں کو ورغلانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

یمن کی المسيرہ  ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، جمعے کو تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جارح سعودی عرب کے دعووں پر توجہ نہ دیں۔


محمد عبد السلام کا کہنا تھا کہ یمنی عوام کو اپنے مسلمان اور عرب ہونے کو ثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور اس قوم نے سعودی عرب کے حملوں میں شدید نقصانات اٹھانے کے باوجود، اس ملک میں کسی بھی شہری مرکز کو نشانہ نہیں بنایا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ سعودی میڈیا نے عالم اسلام  کے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لئے جمعے کو دعوی کیا کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ سے ایک بیلسٹک میزائل مکہ مکرمہ کی جانب فائر کیا جبکہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے جدہ  کے ملک عبد العزیز ہوائی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

اس حملے کے بعد سعودی حکام نے جدہ شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی اور جدہ ہوائی اڈے کی طرف جانے والے راستوں کو بند کر دیا۔ اس حملے میں جدہ ہوائی اڈے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ٹیگ :

یمن تحریک انصار اللہ فوج رضاکار فورس سعودی عرب متحدہ عرب امارات

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے