الوقت - بحرین میں آل خليفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے 13 بحرینی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
بدھ کو بحرینی انسانی حقوق مرکز کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے بحرینی فوجیوں نے 3 بچوں سمیت 13 عام شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
بحرینی انسانی حقوق مرکز کا کہنا ہے کہ آل خليفہ حکومت کی عدالت نے حراست میں لئے گئے لوگوں کو 3 سے 30 سال تک قید کی سزا سنا دی۔
بحرینی عدلیہ مکمل طور پر ملک کی ڈکٹیٹر حکومت کے دباؤ میں کام کرتی ہے اور حکومت مخالف انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاستدانوں کو بے بنیاد الزامات میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیتی ہے۔
اس سے پہلے بحرینی حکومت کی عدالت نے مخاصمانہ فیصلہ سناتے ہوئے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت الوفاق کے دفاتر سے ضبط کئے گئے ساز وسامان کو نیلام کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
بحرینی عدلیہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ جمعیت الوفاق کے دفاترکے ساز وسامان اور اثاثوں کو 26 اکتوبر کو نیلام کیا جائے گا - مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ جمعیت الوفاق کے منامہ سے باہر کے کئی علاقوں کے دفاتر کی اشیا اور سامان کو نیلام کیا جائے گا -
بحرینی عدالت نے حکم دیا تھا کہ جمعیت الوفاق کے دفاتر سے ضبط کئے گئے ساز وسامان کو نیلام کرکے اس کی رقم حکومت کے خزانے میں ڈال دی جائے – حکومت بحرینی نے گزشتہ جون کے مہینے میں جمعیت الوفاق کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی تھی۔