الوقت - پاکستان سے ملے افغانستان کے سرحدی علاقے طورخم پر پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 8 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔
افغان خبر رساں ایجنسی طلوع کی رپورٹ کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے 8 بجے رات کو طورخم کی خیبر نامی پولیس چیک پوسٹ کا محاصرہ کر لیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ میں چیک پوسٹ میں موجود 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر موجود اسلحہ اور دیگر ساز و سامان پر قبضہ کر لیا تھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ گھنٹوں تک جاری رہنے والی جوابی کارروائی کے بعد چیک پوسٹ کو دوبارہ سیکورٹی اہلکاروں نے حاصل کرلیا۔
افغان سکیورٹی حکام نے حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ ابھی تک کسی گروہ یا شخص نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔