الوقت - بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما یشونت سنہا کی سربراہی میں سول سوسائٹی کے پانچ رکنی وفد نے علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی سے سری نگر میں ملاقات کی۔ سید علی شاہ گیلانی سے ملاقات سے پہلے یشونت سنہا نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں کسی وفد کے طور پر نہیں آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ نیک نیتی اور انسانیت کی بنیاد پر آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد عوام کے رنج و الم اور پریشانیوں کو دور کرنا ہے۔
وفد کی میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک جیسے دیگر علیحدگی پسند لیڈروں سے ملاقات کے بارے میں پوچھے جانے پر یشونت سنہا نے کہا کہ وہ ہر ایک سے ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات کا مناسب وقت ہے اور ہمیں سید علی شاہ گیلانی کی جانب سے کوئی دعوت نامہ نہیں ملا ہے۔
واضح رہے کہ وفد میں قومی اقلیتی کمیشن کے سابق صدر وجاہت حبیب اللہ، سابق ایئر وائس مارشل کپل کاک، بھارت بھوشن انعام یافتہ اور سینٹر فار ڈائیلاگ اینڈ ریكانسلیشن کی سوشوبا بروے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ میر واعظ عمر فاروق کو پیر کی رات جیل سے رہا کیا گیا۔ انہیں 27 اگست سے جیل میں رکھا گیا تھا۔