الوقت - عراق میں اپنے سب سے بڑے ٹھکانے موصل کی جانب بڑھ رہی فوج کو روکنے کے لئے دہشت گرد گروہ داعش نے ایک سلفر پلانٹ کو آگ لگا دی۔ اس سے زہریلہ دھواں نکل رہا ہے جس کی وجہ سے فوجی ماسک پہننے پر مجبور ہیں۔
عراقی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اس کی زد میں آنے سے دو شہری اب تک جاں بحق ہو چکے ہے۔ سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد تقریبا ایک ہزار افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔
جنگ کے دوران دہشت گردوں نے جمعرات کو پلانٹ میں لگا دی تھی لیکن ہفتے کی صبح ہواؤں کا رخ بدلنے کی وجہ سے القیارہ فوجی ائیربیس بھی اس کی زد میں آ گیا۔ موصل سے دہشت گردوں کو پاک کرنے کی مہم کو اسی مقام سے منظم کیا جا رہا ہے۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ زہریلی گیس سے بچنے کے لئے فوجیوں کو ماسک پہننے کے لئے دیا گیا ہے۔ عراقی فوجیوں اور کرد جنگجوؤں کو 24 ہزار ماسک فراہم کئے گئے ہیں۔ عراقی فوجی جنرل نے آپریشن کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے میں دو سے تین دن کا وقت مزید لگ سکتا ہے۔