الوقت - عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے 284 مرد اور خواتین کو جن کو دو دن پہلے اغوا کیا تھا، موت کے گھاٹ اتار دیا۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، اس سیکورٹی ذریعے نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے دہشت گردوں نے ان افراد کو شمالی موصل کی اگریکلچر یونیورسٹی میں فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔
سیکورٹی اہلکار کا کہنا تھا کہ داعش کے دہشت گرد ان 284 افراد کو مذکورہ یونیورسٹی میں تین دفعہ میں لائے اور ان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ داع کے دہشت گردوں نے اس کے بعد ان کی لاشوں کو بلڈوز سے ایک اجتماعی قبر میں دفن کر دیا۔
اس سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے 150 افراد کو جمعرات کو مغرب کے بعد ہلاک کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں 61، 14 سال سے کم عمر کے بچے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں الزاویہ کالونی سمیت شمال مغربی موصل کے گاؤں اور کمپنوں میں کام کرنے والے افراد شامل تھے۔