الوقت - ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
کشمیر سے موصولہ خبروں کے مطابق، ہندوستانی فوج نے کشمیر کے ضلع بڈگام کے نصر اللہ پورہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا گولہ فائر کیا جس کی زد میں اکر ایک جوان جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آنسوگیس کا گولہ 22 سالہ جاوید احمد کے سر پر لگا جس کے بعد وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے پر امن مظاہرین راست اور ہوائی فائرنگ کی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آنسو گیس کا ایک گولہ جاوید کے سر پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے پہلے پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جبکہ بعد میں اسے سورا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سری نگر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ علیحدگی پسند حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی سیکورٹی اہکاروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں ہلاکت کے بعد اب تک 111 کشمیری جاں بحق اور 12 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔