الوقت - روس نے امریکا کے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ روس شام کے حلب کے علاقے میں دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں شامی عوام کی مدد نہیں پہنچنے دے رہا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روسی سفیر اور سلامتی کونسل کے موجودہ سربراہ ویتالی چوركين نے اعلان کیا ہے کہ اس ادارے میں امریکی سفیر شام کے حلب شہر میں مدد پہنچانے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کے سلسلے میں بے بنیادی دعوے کر رہی ہیں جبکہ روس ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس نے سب سے زیادہ انسان دوستانہ امداد شام بھیجا ہے۔
چوركين نے کہا ہے کہ اگر امریکا حلب کے مشرقی علاقے کے باشندوں کے تئیں اتنا فکر مند ہے تو اس نے کیوں حلب میں انسان دوستانہ امداد پہنچانے کی راہ میں روسی فوجیوں کے ساتھ اپنے فوجیوں کو تعینات کرنے پر موافقت کیوں نہيں کی ۔
شام میں بر سر پیکار اعتدال پسند مخالف گروہ اور نصرہ فرنٹ سے وابستہ بہت سے مسلح گروہ جنگ بندی کے باوجود حلب کے مشرقی علاقوں میں انسان دوستانہ امداد پہنچانے کی راہ میں مانع تراشی کر رہے ہیں اور شہر کے باشندوں کو محفوظ راستوں سے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں دے رہے ہیں۔
شامی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں پر جب بھی شکنجہ کس جاتا ہے ان کے مغربی اور عرب حامی بالخصوص امریکا اور سعودی عرب جنگ بندی یا دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں انسان دوستانہ امداد پہنچانے کا موضوع اٹھاتے ہیں تاکہ اس راستے سے وہ دہشت گردوں کی مدد کرکے اس صورت حال سے انہیں باہر نکال سکیں۔