:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

سعودی عرب، طالبان کی کتنی مدد کرتا ہے؟

Thursday 20 October 2016
سعودی عرب، طالبان کی کتنی مدد کرتا ہے؟

الوقت - سعودی عرب ہر سال طالبان کی تیس کروڑ ڈالر کی مدد کرتا ہے جبکہ طالبان وہ گروہ ہے جو افغان حکومت سے برسر پیکار ہے۔

افغان اراکین پارلیمان نے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے دی جانے والی امداد پر ایسی صورت میں سخت اعتراض کیا ہے جب افغانستان کی قومی حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے طالبان کو لاکھوں ڈالر کی مدد دیئے جانے پر افغان رکن پارلیمنٹ ناراض ہیں اور ان کا خیال ہے کہ سعودی عرب افغانستان میں اپنے اہداف کو آگے بڑھانے کے لئے طالبان کی مدد کر رہا ہے۔

افغانستان کے ناراض ممبران پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہر سال طالبان کے تیس کروڑ ڈالر کی مدد کرتا ہے جبکہ طالبان وہ گروہ ہے جو افغان حکومت سے جنگ میں مصروف ہے۔

افغان رکن پارلیمنٹ جمال فكوری بہشتی نے افغان حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے کیونکہ آل سعود حکومت نے نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان اور بہت سے دوسرے ممالک میں ہمیشہ دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی ہے۔

ایک اور افغان رہنما غلام حسین ناصری کے بقول سعودی حکمراں طالبان کو لاکھوں ڈالر دے کر فرقہ وارانہ فسادات کروانے اور افغانستان اور پاکستان میں نسلی کشیدگی اور اختلافات پیدا کرنے جیسے اہداف کو پورے کرنے کے درپے ہیں۔
افغانستان میں سعودی عرب کے اقدامات پر اعتراض میں اضافہ ایسی صورت میں ہو گیا ہے کہ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سعودی حکام سے افغانستان میں امن کے قیام کے بارے میں مذاکرات کئے ہیں۔


یمن، شام، عراق اور افغانستان سمیت مختلف ممالک میں داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروہوں کی سعودی عرب کے وسیع حمایت نے اس نتیجے پر پہنچا دیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت اسلامی ممالک میں اختلافات پیدا کرنے اور جنگ کی آگ بھڑکانے کی پالیسی پر چل رہی ہے ۔

 سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ سعودی عرب انتہا پسند اور دہشت گرد گروہوں کی وسیع مدد اور حمایت کرکے اختلافات پیدا کرنے اور اسلامی ممالک میں جنگ کی آگ بھڑکانے پر مبنی امریکا اور برطانیہ کی پالیسیوں کی پیروی کر رہا ہے۔ یمن، شام اور عراق میں جاری تشدد میں سعودی عرب کے کردار کو اسی پالیسی کے تناظر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹیگ :

طالبان سعودی عرب مدد

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے