الوقت - یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے سرحدی علاقوں میں سعودی عرب کے ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے۔
المسيرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے یمن پر سعودی عرب کے حملوں کے جواب میں صوبہ نجران میں واقع الخضراء گذرگاہ پر سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر 40 میزائل فائر کئے۔ ان حملوں میں سعودی عرب کے بہت سے ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب فوج اور رضاکار فورس نے عسیر اور جيزان صوبوں پر بھی شدید حملے کئے۔ ان حملوں میں سعودی عرب کے پانچ فوجی ہلاک جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جنوبی یمن کے صوبہ تعز میں الخالد فوجی چھاؤنی سمیت مختلف رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس میں جاں بحق افراد کی صحیح تعداد پتا نہیں چل سکی ہے۔