الوقت - بحرین کی عدالت نے اس ملک کے سب سے بڑی انقلابی تحریک کے رہنما کی سزائے منسوخ کر دی ہے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی ایک عدالت نے پیر کو شیخ علی سلمان کی نو سال قید کی سزا کی مخالفت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ان پر دوبارہ اپیل کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے۔
شیخ علی سلمان کی قید کی سزا، بحرینی حکومت کے سب سے بڑے مخالف گروہ کی سرکوبی کی پالیسی کا حصہ ہے جو آل خلیفہ حکومت کی جانب سے پابندی کا سامنا کر رہا ہے۔
بحرین کی جمعیت الوفاق کے رہنما شیخ علی سلمان کو جولائی 2016 کو لوگوں کو اکسانے اور آل خلیفہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے الزام میں چار سال کی سزا سنائی گئی تھی۔
فروری 2011 میں بحرین کی عوامی تحریک کے شروع ہونے سے پہلے، الوفاق پارٹی پارلیمنٹ کی سب سے بڑی پارٹی تھی جس کے ممبران پارلیمنٹ نے یمن کے عوام کا خون بہائے جانے پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔