الوقت - امریکا نے روس کے خلاف سائبر حملے شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
فاکس نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی حکومت نے ملک کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو روسی حکومت کے خلاف خفیہ سائبر حملے شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ امریکی حکومت نے بارہا روس پر ڈیموکریٹک پارٹی کی قومی کمیٹی کو ہیک کرنے کا الزامات عائد کئے ہیں۔ امریکی حکومت کا الزام ہے کہ روس، امریکی انتخابات کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم روس کی حکومت نے ان تمام الزامات کو از سر نو مسترد کر دیا ہے۔
امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن نے اس بارے میں کہا کہ سائبر حملے اس وقت شروع ہوں گے جب ان کے زیادہ اثراات مرتب ہوں اور کرملین ہاوس بری طرح شرمسار ہو جائے۔ سی آئی اے کے ایک سابق عہدیدار نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سائبر کی تمام توانائیوں کے استعمال کے منتظر تھے لیکن سائبر حملے کا اغاز ایک سیاسی فیصلہ ہے، اگر حکومت نے ایسا فیصلہ کیا ہے سی آئی اے اس حوالے سے روس کے خلاف بہت زیادہ کاروائی کر سکتی ہے۔
دوسری جانب روس کے نائب صدر یوری اوشکوف اس ممکنہ کاروائی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ روس کے خلاف سی آئی اے کے سائبر حملوں کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔ خفیہ سیکورٹی کے شعبے میں پوتین کے نمائندے نے کہا کہ روس کے خلاف سائبر حملے، گستاخی، بیوقوفی اور آگ سے کھیلنا ہے۔