الوقت - اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ امریکا کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ بین الاقوامی سطح پرخطرناک ثابت ہوں گے۔
سی این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، زید رعد الحسین نے بدھ کو نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے تبصرے بہت ہی پریشان کن اور خطرناک ہیں۔
امریکا میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات پر زید رعد الحسین نے کہا کہ اگر ڈونالڈ ٹرمپ جو کچھ اب تک کہہ چکے ہیں، اس کی بنیاد پر منتخب ہو جاتے ہیں اور جب تک اس میں تبدیلی نہیں آتی بلا شبہ میرے خیال میں وہ بین الاقوامی سطح پر خطرناک ثابت ہوں گے۔
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ نے نامہ نگاروں سے یہ بھی کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ پر جو خطرہ پیدا کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں اس سے وہ اپنے حالیہ تبصرے کو نرم کرنے کے بارے میں منصوبہ تیار نہیں کر رہے۔
ستمبر میں رعد الحسین نے ایک سیکورٹی کانفرنس میں کہا تھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ جیسے سیاستدان ایسے مواقف اختیار کئے ہوئے ہیں جو داعش کے نظریات اور مواقف کی طرح ہیں۔