الوقت - امریکی سربراہی والے اتحاد نے عراق پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں داعش کے خلاف فوج کے ساتھ لڑنے والے قبائلی فورس کے 20 جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبہ نینوا کے موصل شہر کے قریب ہوئے اس حملے میں پانچ قبائلی فورس زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جنوبی موصل میں واقع القيارہ علاقے کے ایک گاؤں میں اس فورس کا مرکز ہے اور اسی گاؤں کے ایک گھر پر امریکی اتحاد نے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے کہ امریکا نے ستمبر 2014 میں شام میں داعش سے جدوجہد کے لئے مبینہ بین الاقوامی اتحاد تشکیل دیا تھا۔ اس جدوجہد نے اب تک کئی بار عام شہریوں اور شام و عراق کی فورس پر حملے کئے ہیں۔ اس اتحاد پر داعش کی مدد کے الزام لگتے رہے ہیں۔ اسی سال شام کے شمال میں واقع منبج شہر پر بھی امریکی اتحاد نے فضائی حملہ کیا تھا جس میں کم از کم 70 عام شہری جاں بحق ہو گئے تھے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔