الوقت - یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے جيزان اور نجران صوبوں میں 4 فوجی چھاؤنیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج کے حملوں میں بہت سے سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ، نشانہ بنائے گئے فوجی اڈوں میں کئی ایسے دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے جو یمن میں تشدد پھیلانے کے لئے ٹریننگ حاصل کر رہے تھے۔
اسی طرح یمنی سیکورٹی فورس نے صوبہ مآرب میں سعودی فوجیوں اور ایجنٹوں کی پیشرفت سے روک دیا۔
اس جنگ میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ 21 شدت پسندوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ عالمی اداروں کی
دوسری جانب سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کو صنعا، صعدہ اور مارب میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔