:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

ترکی نے اسپیشل فورس شام روانہ کر دی : انڈیپنڈنٹ

Monday 3 October 2016
ترکی نے اسپیشل فورس شام روانہ کر دی : انڈیپنڈنٹ

الوقت - برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے رپورٹ دی ہے کہ ترکی نے شام  میں اپنے خفیہ مشن کے نفاذ کے لئے ایک ہزار خصوصی فوجی بھیجے ہیں۔

انڈیپنڈنٹ اخبار نے اپنی خصوصی رپورٹ میں شمالی شام میں انقرہ کے فوجی مشن کے بارے میں لکھا کہ ترکی نے اپنے ایک ہزار فوجیوں کو شام میں خصوصی مشن پر روانہ کر دیا ہے۔ اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق عبد اللہ گولن کے حوالے کرنے کے بارے میں ترکی اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد ترکی نے اپنا خصوصی فوجی دستہ شام روانہ کیا ہے۔ اس اآخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایسی حالت میں کہ جب دنیا حلب میں قتل عام اور خونریزی کا مشاہدہ کر رہی ہے، ترکی نے ایک ہزار خصوصی فوجیوں کو بکتر بند گاڑیوں اور ٹیک کے ساتھ ترکی – شام سرحد پر نو فلائی زون علاقہ قائم کرنے کے لئےشام بھیج دیا ہے۔

اس اخبار کے انکشاف کی بنا پر ترکی کی  یہ مہم، شام اور ماسکو کے تعلقات مزید بہتر ہونے اور حلب پر اپنا تسلط قائم کرنے کے لئے روس کی جانب سے شامی فوج کی حمایت کے وقت ہی شروع ہوئی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ترکی کرد عسکریت پسندوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور امریکا نے بھی اس حوالے سے ترکی کو خبردار کیا ہے۔   

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے بھی کچھ دن پہلے کہا تھا کہ  ترکی کی فوج حلب کے شمال مشرق میں 40 کیلومیٹر فاصلے پر واقع باب شہر میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کرے گی۔

امریکی وزیر دفاع اشٹون کارٹر کا کہنا تھا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ اس شہر میں ترکی یا فری سیرین آرمی کے جنگجو موجود رہیں۔

ٹیگ :

ترکی اخبار رپورٹ خصوصی فوج اسپیشل آرمی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے